لاہورمیں فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کا منفرد اقدام

لاہورمیں فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کا منفرد اقدام

لاہور میں فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے ماحولیاتئ تحفظ ایجنسی ( ای پی اے) نے اینٹی اسموگ گن تیار کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق اینوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ( ای پی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چائنیز ٹیکنالوجی کی مدد سے اینٹی اسموگ گن 2 ماہ میں تیار کی گئی ہے۔

ترجمان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) کے مطابق 2 اکتوبر سے اینٹی اسموگ گن لاہور کی سڑکوں پر دکھائی دے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اینٹی اسموگ گن زیادہ آلودگی والے علاقوں میں استعمال کی جائے گی اور اس میں 12 ہزار لیٹر پانی کو محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *