فنڈنگ کی معطلی، امریکہ میں خلائی ادارے ناسا سمیت متعدد محکمے بند کر دیئے گئے

فنڈنگ کی معطلی، امریکہ میں خلائی ادارے ناسا سمیت متعدد محکمے بند کر دیئے گئے

امریکا میں اخراجات کا بل منظور نہ ہونے سے حکومت کا کام رُک گیا، خلائی ادارے ناسا سمیت متعدد محکمے بند کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں خلائی تحقیقاتے ادارے ناسا نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ادارے کی بندش کا اعلان کیا، بیان میں کہا گیا کہ فنڈنگ کی معطلی کے بعد ادارے کی تمام سرگرمیاں روک دی گئیں۔ ادارے کے 15 ہزار سے زائد ملازمین کو عارضی طور پر فارغ کردیا گیا ہے۔

ناسا نے اعلان کیا ہے کہ صرف وہی محدود عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا جو ایسے مشن پر کام کر رہا ہے جنہیں روکنے کی صورت میں خلابازوں کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے، یا ایسے حساس آپریشنز متاثر ہو سکتے ہیں جس کی حفاظت ضروری ہے۔

رپورٹس کے مطابق ساڑھے 7 لاکھ وفاقی ملازمین کو جبری چھٹیوں پر بھیج دیا گیا، کپٹل ہل اور کانگریس لائبریری بھی مہمانوں کے لیے بند کر دی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *