موٹرسائیکل اور گاڑی مالکان کے لئے بڑی خبر

موٹرسائیکل اور گاڑی مالکان کے لئے بڑی خبر

کراچی میں ٹریفک پولیس نے ای چالان کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر فوری چالان جاری ہوگا۔ نئے نظام کے تحت شہر بھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے خلاف ورزی کی صورت میں کمپیوٹرائزڈ ای چالان تیار ہوگا۔

کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ شہریوں کو قوانین پر عمل کرنا ہوگا، جبکہ ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ یہ نظام نہ صرف قوانین پر عمل درآمد میں مددگار ہوگا بلکہ حادثات میں کمی کا باعث بھی بنے گا۔

پولیس حکام کے مطابق شہر میں ڈرائیونگ لائسنس کے نظام کو بھی بہتر بنایا گیا ہے اور اب تک تین لاکھ سے زائد شہری آن لائن ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر چکے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ٹریفک نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکنڈ ہینڈ گاڑیاں خریدتے وقت کسی بھی ممکنہ فراڈ سے بچنے کا طریقہ

ای چالان کا ریکارڈ نہ صرف ڈیجیٹل نظام میں محفوظ ہوگا بلکہ بذریعہ ڈاک شہریوں کے گھروں تک بھی پہنچایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ شہری ٹریفک پولیس کی آفیشل موبائل ایپ کے ذریعے بھی اپنے چالان کی تفصیلات دیکھ سکیں گے۔

ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

دوسری جانب شہر کے مختلف اسٹیک ہولڈرز نے اس نظام پر سوالات اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ شہر کا انفراسٹرکچر تباہ حال ہے، لیکن عوام کو چالان بھیجے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرانی موٹر سائیکل کے بدلے نئی حاصل کریں، یاماہا کمپنی نے بڑی آفرلگا دی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *