صبح سویرے ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری

صبح سویرے ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری

ملک کے مختلف حصوں میں موسم نے اچانک کروٹ لی اور صبح سویرے ہونے والی موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری نے خنکی بڑھا دی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں علی الصبح تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کے دوران بعض علاقوں میں اولے بھی پڑے، اس اچانک بارش سے جہاں گرمی کی شدت میں کمی آئی، وہیں نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

وفاقی دارالحکومت کے علاوہ خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع بھی بارش سے متاثر ہوئے، رات گئے باجوڑ، مالاکنڈ اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سردی کی شدت مزید بڑھ گئی۔

یہ خبربھی پڑھیں :محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج پنجاب کے مختلف شہروں، جن میں مری، گلیات، جہلم، گوجرانوالہ اور لاہور شامل ہیں  میں بارش کا امکان ہے  اسی طرح دیر، چترال، پشاور، مردان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب سندھ کے کئی اضلاع، خصوصاً کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں بھی ہلکی اور درمیانی بارش متوقع ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ بارشیں نہ صرف خریف کی فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی بلکہ فضائی آلودگی میں کمی لانے کا سبب بھی بنیں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *