امریکی صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ تنازع کو ہزاروں سال پرانا قرار دیدیا

امریکی صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ تنازع کو ہزاروں سال پرانا قرار دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مشرق وسطیٰ تنازع کو ہزاروں سال پرانا قرار دے دیا۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ان کاکہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے تقریباً 3 ہزار سال بعد مشرق وسطیٰ کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے ، ہم اب تک سات جنگیں ختم کرا چکے ہیں اور لگتا ہے غزہ کی جنگ آٹھویں ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم صرف غزہ نہیں بلکہ غزہ میں امن کے ساتھ مکمل امن حاصل کریں گے، ایسا ہونا حیرت انگیز کامیابی ہوگی۔

مزید پڑھیں:غزہ منصوبے میں بورڈ آف پیس کی سربراہی میں خود کروں گا، صدر ٹرمپ

دوسری جانب وائٹ ہاؤس ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ غزہ امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کے لیے سُرخ لکیر کھینچیں گے، امید اور توقع ہے کہ حماس غزہ امن منصوبہ منظور کرلے۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس میں انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ توانائی سے مالامال ملک قطر کا دفاع کرنے کے لیے تمام اقدامات بشمول امریکی فوجی کارروائی کریں گے، جبکہ قطر پر حملہ امریکا پر حملہ تصور ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی، امداد کی ترسیل اور جبری بے دخلی کی روک تھام: مسلم ممالک نے ٹرمپ کے مجوزہ منصوبےکی حمایت کردی

قطر کے نشریاتی ادارے  کے مطابق 29 ستمبر کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے دوران کانفرنس کال کے ذریعے قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی سے قطری شہری کی شہادت پر معافی مانگ  لی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *