سرکاری ملازمت کے خواہشمندوں کے لیے خوشخبری، نئی بھرتیوں‌ کی منظوری

سرکاری ملازمت کے خواہشمندوں کے لیے خوشخبری، نئی بھرتیوں‌ کی منظوری

سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے خواہشمندوں کے لیے  بڑی خوشخبری ، کابینہ نے نئی بھرتیوں‌ کی منظوری دے دی ہے۔

سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے طلبہ وطالبات کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے، جس کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت نے نئے اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے اور کابینہ نے اس کی منظوری بھی دےدی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اس کی منظوری دی گئی۔

کے پی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے عارضی بھرتی کی منظوری دی ہے، جس کے بعد تین ہزار نئے اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔

یہ خبربھی پڑھیں :محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ عارضی اساتذہ کی بھرتی پر سالانہ تین ارب روپے لاگت آئے گی اور اس کے لیے ایسوسی ایٹ ڈگڑی ہولڈر بھی درخواستیں دینے کے اہل ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے سرکاری سکولوں، کالجوں کو پائلٹ بنیادوں پر آؤٹ سورس کرنے کی بھی منظوری دی ہے اور صرف ان اسکولوں اور کالجوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا، جن میں انرولمنٹ انتہائی کم ہو گی۔

صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ آؤٹ سورسنگ سے تعلیمی اداروں میں تعینات اساتذہ کی ملازمت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا جب کہ ان اسکولوں امیں بچوں کو پہلے کی طرح تعلیم مفت ہی فراہم کی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *