بلوچستان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن،بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک،آئی ایس پی آر

بلوچستان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن،بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک،آئی ایس پی آر

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کر لی، آپریشن کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان  فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس میں سات دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد  فتنہ الخوارج  سے تعلق رکھتے تھے اور یہ گروہ بھارت کی پشت پناہی سے پاکستان میں بدامنی پھیلانے، تخریبی کارروائیاں کرنے اور شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے میں ملوث رہا ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 دہشتگرد ہلاک

سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے بعد علاقے کی مکمل تلاشی لی گئی، جہاں سے دہشتگردوں کے زیرِ استعمال بھاری اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے، ان دہشتگردوں کا تعلق ان عناصر سے بتایا گیا ہے جو ماضی میں فورسز اور شہریوں پر حملوں سمیت علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے میں سرگرم تھے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دہشتگردوں کے نیٹ ورک اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے، بیان میں واضح کیا گیا کہ بھارتی اسپانسرڈ گروہوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے اور امن و استحکام کے قیام تک آپریشن جاری رہے گا۔

مقامی ذرائع کے مطابق شیرانی اور گرد و نواح کے علاقوں میں فورسز کی کامیاب کارروائی سے عوام میں اطمینان کی فضا پیدا ہوئی ہے اور شہریوں نے دہشتگردوں کے خاتمے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *