پنجاب میں سب سے بڑا فلڈ سروے، 27 اضلاع سے متاثرین کا ریکارڈ اکٹھا

پنجاب میں سب سے بڑا فلڈ سروے، 27 اضلاع سے متاثرین کا ریکارڈ اکٹھا

پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سب سے بڑا فلڈ سروے جاری ہے، جس کے تحت 27 اضلاع سے ہزاروں متاثرین کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے، یہ سروے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے کے سیلاب زدہ علاقوں میں 1857 ٹیمیں گھر گھر جا کر متاثرین کی تفصیلات اکٹھی کر رہی ہیں، اب تک 81 ہزار 510 افراد کا ریکارڈ تیار کیا جا چکا ہے۔

سروے ٹیموں نے 56 ہزار 207 کسانوں کی فصلوں کے نقصانات درج کیے جبکہ 53 ہزار 985 ایکڑ اراضی کو متاثرہ قرار دیا گیا ہے، اس کے علاوہ 24 ہزار 246 مکانات کا ڈیٹا اور 1057 ایسے افراد کی تفصیلات بھی جمع کی گئیں جن کے مویشی ضائع ہوئے، جبکہ مجموعی طور پر 3945 مویشیوں کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :اربن فلڈنگ پر قابو پانے کے لیے نیا لائحہ عمل اور پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ اربن یونٹ، ریونیو، زراعت، لائیو اسٹاک اور پاک فوج کے نمائندے اس عمل میں شامل ہیں، جو روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ کرتے ہیں۔ کئی مقامات پر ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے دیہات میں داخل ہو رہی ہیں تاکہ ہر متاثرہ گھر کا ریکارڈ مکمل طور پر محفوظ کیا جا سکے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ کسی متاثرہ شہری کا ڈیٹا رہ نہ جائے اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کام مکمل کیا جائے۔

سروے کے دوران ایک بزرگ شہری نے مریم نواز کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ نواز شریف کی بیٹی متاثرین کے نقصان کا ازالہ ضرور کرے گی۔ انہوں نے نعرے لگاتے ہوئے سروے ٹیموں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *