ویمنز ورلڈ کپ میں پاک-بھارت ٹاکرا، ٹاس ہوا، ہینڈ شیک پھر نہ ہوسکا، کشیدگی برقرا، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ویمنز ورلڈ کپ میں پاک-بھارت ٹاکرا، ٹاس ہوا، ہینڈ شیک پھر نہ ہوسکا، کشیدگی برقرا، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کا اثر آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں بھی نظر آیا، جب دونوں ٹیموں کی کیپٹنز پاکستان کی فاطمہ ثنا اور بھارت کی ہرمن پریت کور، میچ سے قبل ٹاس کے دوران روایتی مصافحہ کرنے سے گریزاں رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی

یہ واقعہ اس رجحان کا تسلسل ہے جو حالیہ مینز ٹی20 ایشیا کپ 2025 کے دوران شروع ہوا، جہاں بھارتی ٹیم نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا تھا اور میچ کے بعد سیاسی بیانات کے انبار لگا دیے۔ حتیٰ کہ بھارت نے ایشین کرکٹ کونسل  (اے سی سی ) کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی بھی وصول کرنے سے انکار بھی کر دیا تھا۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سیکیا نے چند روز قبل بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ بھارت کی پاکستان کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

سیکیا نے کہا کہ ’میں کچھ پیشگوئی نہیں کر سکتا، لیکن ہمارے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، پچھلے ہفتے سے آج تک سب کچھ ویسا ہی ہے‘۔ آج کے میچ میں ٹاس کے دوران مصافحے سے گریز کرنا ایک بار پھر ان بگڑتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، جو کھیل کی روح، اسپورٹس مین شپ پر سوالیہ نشان چھوڑ رہا ہے۔

ٹاس کے بعد بیانات اور ٹیمیں

ٹاس جیت کر پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ موسم خشک ہے اور پچ اچھی لگ رہی ہے۔

فاطمہ کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بولنگ کریں گے کیونکہ موسم خشک ہے اور پچ اچھی لگ رہی ہے۔’ کوالیفائرز کے بعد ہماری ٹیم کا اعتماد بلند ہے، اور امید ہے کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔ اس پچ پر 250 ایک اچھا ٹوٹل ہوگا جسے دفاع کیا جا سکتا ہے‘۔

ٹیموں کی تفصیل

پاکستان ویمنز ٹیم نے اب تک بھارت کے خلاف کسی ون ڈے میچ میں فتح حاصل نہیں کی دونوں ٹیموں کے درمیان کُل 11 میچز کھیلے گئے ہیں اور تمام میں بھارت نے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کی ٹیم میں منیبہ علی، صدف شمس، سدرہ امین، رمین شمیم، عالیہ ریاض، سدرہ نواز (وکٹ کیپر)، فاطمہ ثنا (کپتان)، ناتالیہ پرویز، ڈیانا بیگ، نشرا سندھو، سعدیہ اقبال شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:ویمنز ورلڈ کپ ، پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

بھارت کی ٹیم میں پراتیکا راول، اسمرتی مندھانا، ہرلین دیول، ہرمن پریت کور (کپتان), جمائما روڈریگس، دیپتی شرما، رچا گھوش (وکٹ کیپر), سنیہ رانا، رینوکا سنگھ ٹھاکر، کرانتی گوڈ، شری چارنی شامل ہیں۔

ویمنز ورلڈ کپ 2025 بھارت اور سری لنکا میں 30 ستمبر سے 2 نومبر تک جاری رہے گا۔ پاکستان کی ٹیم اپنے تمام گروپ اسٹیج میچز کولمبو کے آر پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ اگر پاکستان سیمی فائنل (29 اکتوبر) یا فائنل (2 نومبر) میں پہنچتا ہے، تو وہ میچز بھی کولمبو میں ہوں گے۔

اگرچہ میدان میں زبردست مقابلے کی توقع ہے، مگر یہ بات واضح ہے کہ میدان سے باہر کی سیاست اور تناؤ، اس تاریخی حریفانہ کرکٹ تعلق کو مسلسل متاثر کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *