واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی ، اب سب کچھ بدلنے والا ہے!

واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی ،  اب سب کچھ بدلنے والا ہے!

واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک انقلابی تبدیلی جلد متعارف ہونے والی ہے، جو اس مقبول ترین میسیجنگ ایپ کے استعمال کا طریقہ مکمل طور پر بدل دے گی۔

اب تک واٹس ایپ اکاؤنٹس صرف فون نمبر سے منسلک ہوتے تھے، لیکن میٹا (Meta) اب “یوزر نیم سپورٹ” متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے ،  ایک ایسا فیچر جو صارفین کو فون نمبر ظاہر کیے بغیر دوسروں سے رابطہ کرنے  کی سہولت فراہم کرے گا۔

معروف ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق، اس نئے فیچر کے تحت صارفین اپنی مرضی کا یوزر نیم منتخب کر سکیں گے، جو ان کا منفرد شناختی ذریعہ بنے گا ، اس کا مطلب ہے کہ اب کسی سے رابطہ کرنے کے لیے آپ کو اپنا ذاتی فون نمبر شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی ،  جو پرائیویسی اور سیکیورٹی کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے۔

مزید برآں، واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹس میں یوزر نیم ریزرویشن سسٹم  بھی شامل ہونے جارہی ہے ، جس کے ذریعے صارفین جلد اپنا من پسند یوزر نیم محفوظ کر سکیں گے حالانکہ میٹا کی جانب سے اس فیچر کی باضابطہ تصدیق تاحال نہیں کی گئی،  لیکن یہ بیٹا ورژن میں محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے، جو اس کے جلد عام ہونے کا عندیہ دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کیجانب سے صارفین کے لیے اسٹیٹس شیئرنگ کے نئے فیچرز متعارف

یہ فیچر واٹس ایپ کے مستقبل کو مکمل طور پر نئی سمت دے سکتا ہے جہاں ایک طرف صارفین کو اپنی شناخت کو محفوظ رکھنے کا اختیار ملے گا، وہیں یہ نیا نظام واٹس ایپ کو صرف میسیجنگ ایپ سے بڑھا کر ایک مکمل کمیونیکیشن پلیٹ فارم میں تبدیل کر دے گا جہاں آپ کاروباری روابط، دوستوں اور نئی کنیکشنز کے ساتھ بغیر کسی پرائیویسی خدشے کے رابطہ کر سکیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اپ ڈیٹ واٹس ایپ کی مقبولیت کو ایک نئی سطح پر لے جا سکتی ہے، خاص طور پر اُن صارفین کے لیے جو اپنی پرائیویسی کے حوالے سے زیادہ محتاط ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ، یہ فیچر Telegram اور دیگر پلیٹ فارمز سے مقابلے میں واٹس ایپ کو مزید مضبوط پوزیشن میں لا سکتا ہے اگرچہ یہ فیچر محدود بیٹا صارفین کے لیے فعال ہے، لیکن میٹا کی رفتار کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ یوزر نیم سپورٹ جلد ہی دنیا بھر کے تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ میں ایک نئے اور منفرد فیچر کا اضافہ

 جب ایسا ہوگا، تو واقعی یہ تبدیلی واٹس ایپ کے استعمال کا انداز “ہمیشہ کے لیے” بدل دے گی،  ایک ایسا قدم جو پرائیویسی، آزادی اور جدید رابطوں کی نئی راہ ہموار کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *