بی وائے سی بلوچ نوجوانوں کو غلط راستے پر لگا رہی ہے، سابق کمانڈر بی این اے سرفراز بنگلزئی

بی وائے سی بلوچ نوجوانوں کو غلط راستے پر لگا رہی ہے، سابق کمانڈر بی این اے سرفراز بنگلزئی

بلوچ نیشنل آرمی (بی این اے) کے سابق کمانڈر سرفراز بنگلزئی نے کہا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائے سی) نوجوانوں کو گمراہ کر کے غلط راستے پر لگا رہی ہے۔

ان کے مطابق بی وائے سی بلوچ نوجوانوں کی ذہن سازی کرتی ہے اور انہیں بعد میں مسلح تنظیموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

سرفراز بنگلزئی نے ایک ٹی وی  انٹرویو کے دوران کہا کہ بی وائے سی کے کئی رہنما بھارت اور بیرونِ ملک سے فنڈنگ حاصل کرتے ہیں اور ان کا تعلق براہِ راست عسکری تنظیموں سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی وائے سی بی ایل اے اور بی ایل ایف دراصل ایک ہی سوچ کی پیداوار ہیں، یہ سب دہشت گردی کے پروگرام آگے بڑھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماہ رنگ بلوچ جیسے لوگ  کٹھ پتلیاں ہیں جو بلوچ نوجوانوں کو آزادی کے نام پر دھوکہ دے رہے ہیں ان کے والد بی ایل اے کے کمانڈر تھے یہ بات ساری دنیا جانتی ہے

سرفراز بنگلزئی نے انکشاف کیا ہے کہ بی ایل اے، بی ایل ایف اور بی وائے سی جیسی تنظیموں کے روابط ایک دوسرے سے منسلک ہیں اور ان سب کی مالی معاونت بھارت سے ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ان تنظیموں کو ٹارگٹ دے کر معاوضہ دیتا ہے جبکہ ان کے لوگ افغانستان میں ٹریننگ حاصل کرتے ہیں۔

سرفراز بنگلزئی کے مطابق بی وائے سی بلوچستان کے اندر نوجوانوں کی ذہن سازی کرتی ہے اور پھر ان نوجوانوں کو افغانستان بھیج کر عسکری تربیت دی جاتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :بلوچستان میں معمولات زندگی رواں دواں، بی این پی ایم کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال بری طرح ناکام

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ آزادی کا جھوٹا نعرہ دیتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ بلوچ قوم کے سروں کا سودا کر رہےہیں، نوجوانوں کو چاہیے کہ ہم سے سبق سیکھیں اور واپس قومی دھارے میں آئیں۔

سرفراز بنگلزئی نے کہا کہ مسلح تنظیمیں بلوچ نوجوانوں کو جھوٹے نعروں اور جعلی بیانیوں سے بہکا کر ان کی زندگیاں برباد کر دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان والدین سے پوچھیں جو سوکھی روٹی کھا کر اپنے بچوں کو تعلیم دیتے ہیں۔

لیکن یہ دہشت گرد تنظیمیں انہیں اپنے ساتھ شامل کر کے تباہ کر دیتی ہیں۔سرفراز بنگلزئی نے مزید کہا کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی را ان تنظیموں کو فنڈ فراہم کرتی ہے اور ان کے لوگ بھتہ خوری،منشیات فروشی اور لوٹ مار میں بھی ملوث ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نوجوانوں کو یہی کہوں گا کہ ہم سے سبق سیکھیں وہ لوگ ٹھیک نہیں ہیں جو شامل ہو گئے ہیں وہ واپسی کا فیصلہ کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *