رواں سال کا پہلا سپر مون آج ، کیا پاکستان میں دیکھا جا سکے گا؟

رواں سال کا پہلا سپر مون آج ، کیا پاکستان میں دیکھا جا سکے گا؟

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق پاکستان کے آسمان پر آج بروز منگل 7 اکتوبر کی شب شاندار سپر مون کا نظارہ کیا جاسکے گا، جو رواں سال کے دوران نظر آنے والے تین سپر مون میں پہلا ہوگا۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق پہلا سپر مون منگل کی شب 8 بج کر 47 منٹ پر (پاکستانی وقت) ظاہر ہوگا، جو غروب آفتاب کے فوراً بعد مشرق سے طلوع اور طلوعِ آفتاب سے قبل مغرب میں غروب ہوگا۔

بیان میں کہا گیا کہ 7 اکتوبر کا سپر مون زمین سے 2 لاکھ 24 ہزار 599 میل (تقریباً 3 لاکھ 61 ہزار 457 کلومیٹر) کے فاصلے پر ہوگا ، جس کی وجہ سے وہ اوسط درجے کے مکمل چاند سے 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔

ایسی صورت میں نظر آنے والا چاند غیر معمولی حجم کا ہوتا ہے جسے عربی میں ’القمر العملاق‘ کہا جاتا ہے ، سائنسدانوں کے خیال میں مختلف حجم والی اشیا جیسے درختوں اور عمارات کا چاند سے فاصلہ آنکھوں کو دھوکا دیتا ہے اور چاند معمول سے زیادہ بڑا نظر آتا ہے۔

یہ سپر مون سیارہ زحل کے قریب دکھائی دے گا، جو پیراور منگل کی شام چاند کے مغربی جانب دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : موبائل ہیک؟ یہ نشانیاں نظر آئیں تو فوراً الرٹ ہو جائیں

ترجمان کے مطابق رواں سال کا سب سے روشن سپر مون نومبر میں نظر آئے گا، جب چاند زمین سے محض 2 لاکھ 21 ہزار 817 میل (تقریباً 3 لاکھ 56 ہزار 980 کلومیٹر) کے فاصلے پر ہوگا۔

یہ مظہر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں دیکھا جا سکے گا اور یہ ایک دلکش فلکیاتی منظر پیش کرے گا، اس کے بعد مزید 2 سپر مون 5 نومبر اور 5 دسمبر کو نظر آئیں گے۔

سپرمون کی اصطلاح سے مراد ایک مکمل یا نیا چاند ہے جو اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے تو وہ معمول سے زیادہ بڑا روشن نظر آتا ہے اور اسے سپر مون کہا جاتا ہے ۔

قبل ازیں 7 ستمبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں چاند گرہن کا نظارہ کیا گیا تھا ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *