سوزوکی 125 موٹر سائیکل صرف 14 ہزار 100 روپے ماہانہ میں حاصل کریں

سوزوکی  125 موٹر سائیکل  صرف 14 ہزار 100 روپے ماہانہ میں حاصل کریں

پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی مشہور موٹر سائیکل جی ایس ایکس 125 کے لیے آسان اقساط پر خریداری کا منصوبہ متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت صارفین بغیر کسی سود (0% مارک اپ) کے بائیک حاصل کر سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق اس اقدام کا مقصد خریداروں کو یہ سہولت فراہم کرنا ہے کہ وہ مکمل رقم ایک ساتھ ادا کیے بغیر نئی موٹر سائیکل کے مالک بن سکیں۔

یہ قسطوں کا منصوبہ پاکستان بھر میں سوزوکی کے کمپنی کے اپنے شورومز سے دستیاب ہے۔

کمپنی کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق جی ایس ایکس 125 کی قیمت 5 لاکھ 4 ہزار 900 روپے ہے، جسے دو مختلف اسکیموں کے تحت خریدا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو خریدنے کے خواہش مند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

پہلی اسکیم میں صارفین 25 فیصد ایڈوانس (1 لاکھ 26 ہزار 225 روپے) ادا کریں گے، جب کہ باقی رقم 23 ماہ تک ہر ماہ 15 ہزار 800 روپے کی صورت میں ادا کی جائے گی۔ آخری قسط 15 ہزار 275 روپے ہوگی۔

دوسری اسکیم میں 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ (2 لاکھ 52 ہزار 450 روپے) دینا ہوگی، جس کے بعد 17 ماہ تک ماہانہ 14 ہزار 100 روپے ادا کرنے ہوں گے، اور آخری قسط 12 ہزار 750 روپے ہوگی۔

جی ایس ایکس 125 میں سنگل سلنڈر، فور اسٹروک، ایئر کولڈ انجن دیا گیا ہے جس میں سیلف اسٹارٹ سسٹم اور 14.2 لیٹر کا فیول ٹینک شامل ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ موٹر سائیکل طاقت، آرام اور ایندھن کی بچت کا بہترین امتزاج پیش کرتی ہے، جو شہر کے اندر اور طویل سفر دونوں کے لیے موزوں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرانی موٹر سائیکل کے بدلے نئی حاصل کریں، یاماہا کمپنی نے بڑی آفرلگا دی

جی ایس ایکس 125 کی بُکنگ آن لائن کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے کرائی جا سکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *