تحریک انصاف میں بڑی تبدیلیوں کا امکان، مرکزی قیادت میں اکھاڑ پچھاڑ متوقع

تحریک انصاف میں بڑی تبدیلیوں کا امکان، مرکزی قیادت میں اکھاڑ پچھاڑ متوقع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں اور پارٹی کی مرکزی قیادت میں اکھاڑ پچھاڑ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شیخ وقاص اکرم کی جگہ روف حسن کو سیکرٹری اطلاعات تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح بیرسٹر گوہر کو بھی ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی توقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق جنید اکبر کو تحریک انصاف کا نگران چیئرمین مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے بعد اب مرکزی قیادت میں بھی بڑے فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھگوڑے عادل راجہ کا جھوٹ آخر کار بے نقاب، برطانوی عدالت نے آئی ایس آئی کو کلین چٹ دیدی

Related Articles