21 قیراط سونے سے تیار کردہ لباس کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

21 قیراط سونے سے تیار کردہ لباس کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کے سنار نے سونے سے دنیا کا سب سے قیمتی لباس تیار کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ لباس 21 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے جس کی تیاری میں 1 ہزار 270 گرام (44.8 اونس) سے زائد سونا استعمال ہوا۔ اس کے ساتھ ایک تاج اور بالیاں بھی شامل ہیں جبکہ سونے کے ساتھ مختلف قیمتی پتھروں کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس مکمل لباس کا وزن 10 ہزار گرام (355.6 اونس) سے زائد ہے۔ مزید یہ کہ اس قیمتی لباس کی قیمت 1 ملین ڈالرز سے بھی زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا عوام کی پہنچ سے باہر، فی تولہ قیمت نے نیا ریکارڈ بنا لیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *