پی ٹی آئی کا پنجاب کی اسٹینڈنگ کمیٹی سے استعفے دینے کا اعلان

پی ٹی آئی کا پنجاب کی اسٹینڈنگ کمیٹی سے استعفے دینے کا اعلان

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے مطابق بانیِ تحریکِ انصاف عمران خان نے فوری طور پر کمیٹیاں خالی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی دوران پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی اطلاعات گردش کر رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شیخ وقاص اکرم کی جگہ روف حسن کو سیکرٹری اطلاعات تعینات کیے جانے کا امکان زیرِ غور ہے، جبکہ بعض رپورٹس میں بیرسٹر گوہر کو بھی ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی توقع کا تذکرہ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا گیا ہے کہ جنید اکبر کو تحریکِ انصاف کا نگران چیئرمین مقرر کرنے کے امکانات زیرِ غور ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ میں متوقع تبدیلی کے بعد مرکزی قیادت سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف میں بڑی تبدیلیوں کا امکان، مرکزی قیادت میں اکھاڑ پچھاڑ متوقع

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانیِ پی ٹی آئی کے احکامات کے تناظر میں اپنی رخصتی کا اعلان کیا اور اپنا استعفیٰ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ارسال کر دیا تھا۔

Related Articles