مجھے عہدے سے ہٹایا گیا تو پارٹی ختم ہوجائے گی، بیرسٹر گوہر کا بڑا دعویٰ

مجھے عہدے سے ہٹایا گیا تو پارٹی ختم ہوجائے گی، بیرسٹر گوہر کا بڑا دعویٰ

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے عہدے سے ہٹایا گیا تو پارٹی ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں وہ لوگ کر رہے ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس عددی اکثریت ہے۔ بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ اگر وہ استعفیٰ دے دیں تو پارٹی مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔

دوسری جانب نعیم حیدر پنجوتھہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پنجاب کے تمام ایم پی ایز کو صوبائی کمیٹیوں سے استعفیٰ دینے کا حکم دیا ہے۔

علاوہ ازیں، سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا کے ایم ایس سے کوآرڈی نیشن کے بعد گزشتہ رات پونے 11 بجے گورنر ہاؤس کے اسٹاف نے یہ استعفیٰ وصول کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے لیے سہیل آفریدی کی نامزدگی کسے پسند نہیں؟ شیر افضل مروت کا انکشاف

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *