اورکزئی حملے میں ملوث 30 خارجی انجام کو پہنچا دیے گئے، سکیورٹی ذرائع

اورکزئی حملے میں ملوث 30 خارجی انجام کو پہنچا دیے گئے، سکیورٹی ذرائع

سکیورٹی فورسز ملک بھر سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔ اورکزئی حملے میں ملوث 30 خارجی اپنے انجام کو پہنچا دیےگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت اور 9 جوانوں کی شہادت میں ملوث دہشتگرد کو ہلاک کردیا گیا۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل اور سیکنڈ ان کمانڈ میجر سمیت 11 جوان شہید ہوگئے تھے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 19 خوارج مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب کیا گیا، آپریشن کے دوران 11 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے ٹھکانے پر کی گئی، اس دوران فورسز نے مؤثر کارروائی میں 19 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک کیے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق فرنٹ سے ٹیم کی قیادت کررہے تھے، سیکنڈ ان کمانڈ میجر طیب راحت نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *