سہیل آفریدی کو دہشتگردوں کی سہولت کاری کے لئے لایا گیا، عطا تارڑ

سہیل آفریدی کو دہشتگردوں کی سہولت کاری کے لئے لایا گیا، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی، بھگوڑے مراد سعید کا قریبی ساتھی ہے۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ علی امین کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی وجہ یہ ہے کہ وہ دہشتگردی کی سہولت کاری درست طور پر نہیں کر رہے تھے، جبکہ سہیل آفریدی کو لانے کا مقصد دہشتگردوں کو مکمل سپورٹ دینا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کسی صورت سہیل آفریدی کے ذریعے دہشتگردوں کی سہولت کاری کی اجازت نہیں دے گی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ جیل میں بیٹھے شخص کی حکومت میں نیشنل ایکشن پلان کو ختم کیا گیا اور دہشتگردوں کو واپس لا کر بسایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نہ صرف ایک انتشاری گروہ ہے بلکہ دہشتگردوں کی سہولت کار بھی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے شرپسند عناصر کو دنیا نے یہ دکھا دیا ہے کہ ذلت اور رسوائی ان کا مقدر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیل میں موجود عمران خان دہشتگردوں کے چیف اسپانسر ہیں اور پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کو بڑا سیاسی جھٹکا، الیکشن کمیشن نے تاریخی فیصلہ سنا دیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی پالیسی اسلام آباد میں بنتی ہے اور ہمیشہ یہی بنے گی، کابل میں نہیں۔ ان کے مطابق لندن کی عدالت نے آج انتشار پسندوں کے منہ پر زور دار طمانچہ رسید کیا ہے اور دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ پی ٹی آئی کے شرپسند عناصر رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں کر سکیں گے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ریاست اور قومی اداروں کے خلاف بیانیہ اور پروپیگنڈا ناکام ہوگا۔ انہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کرنے والے نڈر سپوتوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔۔

پی ٹی آئی کا پاکستان مخالف من گھڑت بیانیہ لندن کے کورٹ میں پِٹ گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی ہر ریاست مخالف سازش کو بین الاقوامی عدالتوں اور فورمز پر شکست ہوئی ہے۔ آج کا لندن کی عدالت کا فیصلہ درحقیقت پاکستان کے حق میں آیا ہے۔ پاکستان کے دشمنوں اور اُس کے آلہ کاروں کا ہر میدان میں شکست…

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف میں بڑی تبدیلیوں کا امکان، مرکزی قیادت میں اکھاڑ پچھاڑ متوقع

Related Articles