افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے شہرنو میں دھماکوں اور شدید فائرنگ کی اطلاع ملی ہے۔ افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کابل دھماکے میں تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نورولی محسود کے ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ دھماکے میں تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نورولی محسود کے ہلاکت کی خبروں سے بھارتی میڈیا بلبلا اٹھا ہے۔
دوسری جانب غیر مصدقہ و غیر حتمی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ قاری سیف اللہ محسود اور خالد محسود، جو ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود کے ممکنہ جانشین سمجھے جا رہے تھے، نور ولی محسود کے ساتھ ہی ہلاک ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کابل شہرنو کے چوک میں ایک فضائی حملے میں ایک لینڈ کروزر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں سوار شخص کے بارے میں مختلف اطلاعات آرہی ہیں۔ غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق نشانہ بنائی گئی لینڈ کروزر گاڑی جو شہری عدالت کے قریب تھی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم ترین کمانڈر سوار تھے۔
🚨🇵🇰 BREAKING: Pakistan jets targeted a Land Cruiser at Abdul Haq Crossroads in Kabul.
– TTP leader Noor Wali Mehsud was in the vehicle and has been KILLED! 🔥 (ZAWIA NEWS) pic.twitter.com/X4nqAUtCxW
— Asim Khalil Derkhwasti🇵🇰 (@AKD06314) October 9, 2025

