فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے افغانستان میں بھی مقبولیت کے ڈنکے بج گئے جہاں سے ایک تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آئی ہے ،افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے ایک شہری کی جانب سے پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے نام محبت اور امید پر مبنی پیغام سامنے آیا ہے ۔
وڈیو پیغام میں افغان شہری نے نہایت جذباتی انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہا اور کہا کہ طالبان کی وجہ سے ہمارے ملک کا برا حال ہے فیلڈ مارشل آپ ہمیں بھارت کے غلام ہیت اللہ سے نجات دلائیں ، فیلڈ مارشل آپ عالمی سطح پر جس طرح بہترین کردار ادا کررہے ہیں اسی طرح ہمیں ہیبت اللہ لے نجات دلائیں ۔
مذکورہ وڈیو میں افغان شہری نے اپنے ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغان طالبان حکومت سے نجات دلانے کی اپیل بھی کی اس نے کہا کہ افغان عوام کو امن، ترقی اور بہتر مستقبل کی ضرورت ہے اور وہ پاکستان کو ایک ایسے ہمسایہ ملک کے طور پر دیکھتے ہیں جو مشکل وقت میں ان کی مدد کر سکتا ہے۔
اس سے قبل بھی افغانستان سے ایک ویڈیو سامنے آئی تھی ویڈیو میں افغانی شخص ایک تحریری پرچی دکھاتا ہے جس پر پاکستان اور اس کی فوج سے محبت کا اظہار درج ہے۔ وہ اپنے پیغام میں کہتا ہے کہ ر فیلڈ مارشل اشارہ کریں ہم تیار بیٹھے ہیں ۔
پکتیکا صوبے سے بھی اسی نوعیت کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں ایک افغان شہری نے طالبان قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا میں ہر ظالم کے مقابل ایک نجات دہندہ آتا ہے۔
ایک ویڈیو میں ایک تباہ شدہ ٹینک کے قریب کھڑے ہو کر پیغام ریکارڈ کیا گیا، وہ ویڈیو منصوری کور کے مرکزی دروازے کے سامنے بنائی گئی بتائی جاتی ہے، جہاں اسی طرز کا پیغام دہرایا گیا ہے۔
ان ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد یہ بات واضح ہوتی ہے کہ یہ واقعات افغانستان کے اندرونی حالات اور وہاں کی موجودہ حکومت کے خلاف عوامی جذبات کی عکاسی کرتے ہیں۔ دہشت گردی اور بدامنی جیسے مسائل نے عوام میں بے چینی پیدا کر رکھی ہے، جس کے باعث اس طرح کے بیانات سامنے آ رہے ہیں۔
ان ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ افغانی افغان طالبان رجیم کے سخت خلاف ہیں اور ان کے خلاف نفرت میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی بنیادی وجہ دہشتگردی اور ان کی سہولت کاری ہے ۔