امریکی نمائندے مذاکرات کے لیے اسلام آباد جارہے ہیں ،ٹرمپ

امریکی نمائندے مذاکرات کے لیے اسلام آباد جارہے ہیں ،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے نمائندے مذاکرات کے لیے کل پاکستان پہنچیں گے اور اس سلسلے میں وفد اسلام آباد جا رہا ہے۔ انہوں نے اظہارِ امید کیا کہ ایران کے ساتھ ایک معاہدہ طے پانے کے قریب ہے، تاہم یہ بھی واضح کیا کہ یہ معاہدہ دوستانہ یا مشکل کسی بھی طریقے سے ممکن بنایا جائے گا۔

اپنے بیان میں ٹرمپ نے ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے پیش کردہ معاہدہ قبول نہ کیا تو اسے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کو ایک منصفانہ اور قابلِ قبول پیشکش دے رہا ہے، جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا اور استحکام لانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :معاہدہ نہ ہوا تو بدھ تک جنگ بندی ختم، ٹرمپ کی وارننگ

امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے کل آبنائے ہرمز میں گولیاں چلانے کا فیصلہ کیا جو جنگ بندی معاہدے کی مکمل خلاف ورزی ہے۔ ان میں سے کئی گولیاں ایک فرانسیسی جہاز اور برطانیہ سے آنے والے ایک مال بردار جہاز کو نشانہ بنانے کے لیے چلائی گئیں۔ کیا یہ اچھا عمل تھا؟

میرے نمائندے اسلام آباد، پاکستان جا رہے ہیں، وہ کل شام وہاں مذاکرات کے لیے پہنچیں گے۔ ایران نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو بند کر رہا ہے، جو عجیب بات ہے کیونکہ ہماری ناکہ بندی نے پہلے ہی اسے بند کر دیا ہے۔

وہ خود بھی اس میں ہمارا ساتھ دے رہے ہیں، شاید انہیں اس کا احساس نہیں، اور اس بندش سے وہی نقصان میں ہیں، روزانہ پانچ سو ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ امریکہ کو اس سے کوئی نقصان نہیں، بلکہ اس وقت کئی جہاز امریکہ، ٹیکساس، لوزیانا اور الاسکا کی طرف جا رہے ہیں تاکہ وہاں سامان اتارا جا سکے، جس پر ایرانی پاسداران انقلاب کا کردار ہے، جو ہمیشہ خود کو “سخت آدمی” ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔

ہم ایک نہایت منصفانہ اور مناسب معاہدہ پیش کر رہے ہیں، اور مجھے امید ہے کہ وہ اسے قبول کریں گے۔ اگر انہوں نے یہ معاہدہ قبول نہ کیا تو امریکہ ایران کے ہر پاور پلانٹ اور ہر پل کو تباہ کر دے گا۔ اب مزید نرمی نہیں ہوگی۔

وہ بہت تیزی سے اور آسانی سے گر جائیں گے، اور اگر انہوں نے معاہدہ قبول نہ کیا تو جو کچھ کرنا ضروری ہوگا وہ کرنا میرے لیے اعزاز ہوگا، جو پچھلے سینتالیس سال میں کسی اور امریکی صدر کو کرنا چاہیے تھا۔ اب ایران کی جنگی مشین کو ختم ہونے کا وقت آ گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *