پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کا آغاز کل سے، شان مسعود کا جیت سے متعلق اہم بیان

پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کا آغاز کل سے، شان مسعود کا جیت سے متعلق اہم بیان

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے جا رہا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی۔ پاکستانی کپتان شان مسعود اور جنوبی افریقا کے قائد ایڈن مارکرم نے پریس کانفرنسز میں سیریز سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

20 وکٹیں لے کر ہی میچ جیت سکتے ہیں

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ جنوبی افریقا جیسی مضبوط اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم کے خلاف کھیلنا ایک سنہری موقع ہے، جس سے ٹیم کا اعتماد بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’اگر ہم ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں تو ہوم سیریز میں فارم برقراررکھنا انتہائی اہم ہے۔ کوشش کریں گے کہ اس سیریز میں بہتر آغاز ہو‘۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا دورۂ پاکستان ، حکومت کا سیکیورٹی سے متعلق بڑا اعلان

شان نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں طویل وقفے کارکردگی پر اثر ڈالتے ہیں، لیکن اس بار پی سی بی نے شیڈولنگ میں بہتری لا کر یہ مسئلہ کم کرنے کی کوشش کی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم چیلنج ہوگا

شان مسعود کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں ابھی تک ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا گیا اور یہ ٹیم کے لیے ایک نیا چیلنج ہوگا ’اگر فلیٹ وکٹ پر دونوں ٹیمیں 600 رنز کر جائیں تو وہ ہمارے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا، ہمیں ایسی وکٹ کی ضرورت ہے جہاں 20 وکٹیں لی جا سکیں‘۔

انہوں نے ساجد خان کے حوالے سے بتایا کہ وہ ٹیم کے اہم اسپنر ہیں لیکن اس وقت وائرل فلو کا شکار ہیں اور ان کی شمولیت کا فیصلہ میڈیکل ٹیم کی رائے کے بعد کیا جائے گا‘۔

’پاکستان میں اسپنرز کو کھیلنا چیلنج ہوگا، ایڈن مارکرم

جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ وہ پاکستان میں اچھی کرکٹ کھیلنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان کی اسپن فرینڈلی وکٹیں ان کے لیے ایک چیلنج ہوں گی، لیکن ان کی ٹیم اس کے لیے تیار ہے۔

’ہم پاکستان کے اسپنرز کے خلاف مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ بابراعظم کسی تعارف کے محتاج نہیں، لیکن ہم اچھی بولنگ کر کے وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے‘۔

مزید پڑھیں:جنوبی افریقہ کے ایئر فورس چیف سیمو مبامبو کا دورہ پاکستان، جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، گارڈ آف آنر پیش

مارکرم نے مزید کہا کہ یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی بہترین شروعات کا موقع ہے اور وہ اسے بھرپور انداز میں کھیلنا چاہتے ہیں۔

ٹرافی کی رونمائی اور میوزیم کا دورہ

ٹیسٹ سیریز کی باقاعدہ ٹرافی کی رونمائی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوئی، جہاں دونوں کپتانوں نے مشترکہ طور پر ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر ایڈن مارکرم نے این سی اے میوزیم کا بھی دورہ کیا، جہاں شان مسعود نے انہیں پاکستان کرکٹ کی تاریخ اور مختلف ٹرافیوں سے متعلق آگاہ کیا۔

پہلا ٹیسٹ کل سے

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا، جہاں شائقین کو ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلے کی امید ہے۔ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے نہ صرف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس کے لحاظ سے اہم ہے، بلکہ ایک دوسرے کے خلاف برتری حاصل کرنے کا بھی سنہری موقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *