7 میچز میں مسلسل شکست ،محمد رضوان نے پریس کانفرنس میں بڑا اعتراف کرلیا

7 میچز میں مسلسل شکست ،محمد رضوان نے پریس کانفرنس میں بڑا اعتراف کرلیا

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں مرحلے میں بدترین کارکردگی کے بعد راولپنڈی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے مسلسل7میچوں میں شکست اور پلے آف کی دوڑ سے باہر ہونے کی مکمل ذمہ داری اپنے اوپر لے لی ہے۔

لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کھل کر اپنی کارکردگی پر بات کی، انہوں نے کہا کہ ان کی ذاتی پرفارمنس توقعات کے مطابق نہیں رہی، جس کا اثر براہ راست ٹیم کے نتائج پر پڑا،ان کا کہنا تھا کہ بطور کپتان وہ اپنی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہیں اور انہیں یقین ہے کہ کہیں نہ کہیں ان سے کمی ضرور ہوئی۔

محمد رضوان نے بتایا کہ وہ ایک نوجوان کھلاڑی کے ساتھ اوپننگ کر رہے تھے اور ٹیم کمبی نیشن کے حوالے سے فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ ہر کھلاڑی اپنی پسندیدہ پوزیشن رکھتا ہے، مگر حتمی فیصلہ ٹیم کے مفاد میں ہی کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ٹیم مسلسل ہار رہی ہو تو مثبت پہلو تلاش کرنا مشکل ہو جاتا ہے، تاہم اس کے باوجود کچھ چیزیں حوصلہ افزا بھی رہیں، ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے مجموعی توازن میں کوئی واضح کمی نظر نہیں آتی، لیکن بعض اوقات قسمت بھی ساتھ نہیں دیتی۔

یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل،لاہور قلندرز نے راولپنڈیز کو شکست دے کرپلے آف کی دوڑ سے باہر کردیا

کپتان نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی قائد کو صرف نتائج کی بنیاد پر نہیں پرکھنا چاہیے ایک لیڈر کی کوشش اپنی جگہ ہوتی ہے، مگر اگر بنیادی غلطیاں ہوں تو نتائج متاثر ہوتے ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک سابق بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کارکردگی بہتر نہ ہو تو کسی بھی سطح پر جگہ نہیں بنتی، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ہمت ہار جائیں گے۔

محمد رضوان نے کرکٹ کو اپنا جنون قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ محنت جاری رکھیں گے اور بھرپور واپسی کی کوشش کریں گے، انہوں نے اس مرحلے کو اپنی زندگی کا سب سے مشکل وقت قرار دیا اور اعتراف کیا کہ ناکامی ان کی ہے، تاہم آئندہ بہتری کے لیے وہ سخت محنت کریں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر دو سو دس رنز بنائے، جس کے جواب میں راولپنڈی ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹوں پر ایک سو اٹھہتر رنز ہی بنا سکی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *