پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے بھر پور اور شدید جواب کے بعد افغان طالبان حکومت نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔
افغان وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فورسز نے لڑائی روک دی ہے، جھڑپیں چمن، خرلاچی، طورخم اور شمالی وزیرستان کے مختلف سرحدی سیکٹرز میں جاری تھیں
جہاں پاک فوج نے بھر پور جواب دے کر خوارجیوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا متعدد افغان اہلکار اور دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ پاکستانی فورسز نے متعدد دہشت گرد ٹھکانے تباہ کر دیے
فاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے حالیہ فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی فورسز چوکس ہیں اور کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔