نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے 4 امیدوار میدان میں آگئے

نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے 4 امیدوار میدان میں آگئے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے کاغذات نامزدگی کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور چار امیدوار میدان میں ہیں سہیل آفریدی (پی ٹی آئی) ارباب زرک (پیپلز پارٹی)، سردار جہان (مسلم لیگ ن) اور مولانا لطف الرحمٰن (جے یو آئی ف)

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے جس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوگا  پی ٹی آئی کو 90 آزاد ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ وزارت اعلیٰ کے لیے کم از کم 73 ارکان کی حمایت درکار ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :کے پی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا معاملہ،پی ٹی آئی نے ن لیگ سے مدد مانگ لی

8 اکتوبر کو پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ امیدوار قرار دیا علی امین گنڈا پور نے عمران خان کے حکم پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا جو 11 اکتوبر کو گورنر ہاؤس کو موصول ہوا۔

سہیل آفریدی ضلع خیبر سے تعلق رکھتے ہیں سابقہ صوبائی وزیر اور معاون خصوصی رہ چکے ہیں اور پی ٹی آئی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *