کے پی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا معاملہ،پی ٹی آئی نے ن لیگ سے مدد مانگ لی

کے پی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا معاملہ،پی ٹی آئی نے ن لیگ سے مدد مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن سے تعاون مانگ لیا ہے۔

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر خان کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر امیر مقام سے ان کے رہائشی مقام پر ملاقات کی۔

 

وفد میں اراکین قومی اسمبلی شیر علی ارباب، علی خان جدون، ڈاکٹر امجد، کبیر خان، ادریس خٹک، لائق خان اور اکرام کھٹانہ شامل تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :بانی پی ٹی آئی قوم اور ہمارےبچوں کے مستقبل کیلئے مقابلہ کررہے ہیں : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

ملاقات کے دوران جنید اکبر خان نے کہا کہ وہ ماضی کی طرح مشترکہ فیصلے کرنے کے لیے آئے ہیں اور موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی میں واضح اکثریت پی ٹی آئی کے پاس ہے اور صوبہ سیاسی عدم استحکام اور مزید مشکلات برداشت نہیں کر سکتا۔

صوبائی صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ سہیل آفریدی بلا مقابلہ وزیراعلیٰ منتخب ہوں وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ وہ صوبے کی روایات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور مرکزی قیادت سے رائے لینے کے بعد پی ٹی آئی کے وفد کو آگاہ کریں گے۔

editor

Related Articles