غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

سندھ کے شہر نوابشاہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران متعدد افراد گرفتار کرلیے گئے جنہیں کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نواب شاہ شبیرسیٹھار نے میڈیا کو بتایا کہ تھانہ ایئرپورٹ اور اے سیکشن پولیس نے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں کیں۔

اس دوران غیر قانونی طور پر مقیم 4 افغان باشندے گرفتار کرلیے گئے جو پاکستان میں بغیر قانونی دستاویزات کے مقیم تھے۔ ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ تمام گرفتارافراد کیخلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں قانونے کارروائی کے بعد انہیں ملک بدر کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندوں کے ملوث ہونے کے ثبوتوں کے بعد حکومت پاکستان نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ کسی بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکی کو پاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس سلسلے میں گزشتہ ماہ اپریل میں اسلام آباد انتظامیہ سمیت چاروں صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کی چکی ہیں۔متعلقہ صوبائی حکومتیں پاکستان میں موجود 20 لاکھ سے زائد افعان باشندوں کو مرحلہ وار ان کے ملک واپس  بھیجنے سے متعلق پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

اس ضمن میں ملک بھر میں پھیلے ہوئے افغان باشندوں کے کوائف جمع کیے جاچکے ہیں، پاکستان چھوڑ کر جانے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 8 لاکھ 86 ہزار 886 تک پہنچ چکی ہے جبکہ واپسی کا یہ سلسلہ تاحال جاری اور ساری ہے۔

جرمنی نے جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث افغان باشندوں کی ملک بدری کے اقدامات میں تیزی کا فیصلہ کیا ہے۔
جرمن وزیرِداخلہ الیگزینڈر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ افغانوں کی ملک بدری سے متعلق کابل سے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی، جلد باضابطہ معاہدہ طے پانے کی امید ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *