مودی نے ہندوتوا سوچ اور جھوٹے دعوؤں سے بھارت کے عوام کو اپنا غلام بنا کر اقتدار کی کرسی سنبھال رکھی ہے۔
بھارتی جریدہ دی ٹیلی گراف کے مطابق بھارتی معیشت میں روپیہ کمزور، سرمایہ ملک سے باہر اور نجی سرمایہ کاری تباہی کا شکار ہے۔
جنگ کے باعث ترسیلاتِ زر میں کمی سے بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر مزید دباؤ کا شکار ہو گئے، بھارت میں عوامی خزانے سے بے پناہ رقم مودی کو عظیم انسان بنا کر پیش کرنے پر خرچ کی گئی۔
مودی کی طرح امیت شاہ بھی ہندو راشٹرا بنا کر مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتا ہے، مودی حکومت الیکشن کمیشن سمیت دوسرے اداروں کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
مودی اور امیت شاہ کے حکومت میں رہنے میں پریس پر دباؤ اور “گودی میڈیا” نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
عالمی ماہرین کے مطابق بھارت میں پوری طرح امیروں کا نظام بن چکا ہے جہاں کچھ بااثر افراد حکمرانوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ مودی نے ہندو ووٹ بنانے کیلئے ہندوؤں میں یہ خوف پیدا کر دیا کہ مسلمان ان پر حکومت کرنے لگیں گے،مودی اور امت شاہ سیاسی فائدے اور ہندوتوا سوچ مسلط کرنے کیلئے مسلمانوں کی جان کے دشمن بن چکے ہیں۔