کفیل کی شرط ختم! سعودی عرب میں مستقل رہائش حاصل کرنے کا نیا قانون نافذ

کفیل کی شرط ختم! سعودی عرب میں مستقل رہائش حاصل کرنے کا نیا قانون نافذ

سعودی عرب نے غیر ملکیوں کے لیے نئی سہولت متعارف کروادی ،  اب کفیل کا جھنجھٹ ختم، پابندیاں ختم، اور آپ کے لیے ایک آزاد اور باوقار زندگی کا دروازہ کھل چکا ہے۔

سعودی حکومت نے پریمیم رہائش اسکیم میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے غیر ملکی شہریوں کو بغیر کفیل کے مستقل یا قابلِ تجدید رہائش، کاروبار اور روزگار کی مکمل آزادی فراہم کر دی ہے  تو آئیے جانتے ہیں اس نئے قانون کی مکمل تفصیلات، شرائط، فیس اور وہ سب کچھ جو آپ کو جاننا ضروری ہے۔

سعودی حکومت نے اکتوبر 2025 کے لیے اپنی پریمیم رہائش اسکیم (Premium Residency Scheme) کا نیا اپڈیٹ جاری کر دیا ہے، جس میں فیس، سہولتوں اور درخواست کے طریقہ کار میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

 اس اسکیم کا مقصد غیر ملکی شہریوں کو بغیر کفیل کے سعودی عرب میں آزادانہ رہائش، کاروبار اور روزگار کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

پریمیم رہائش کی اقسام:

سعودی عرب اس وقت پریمیم رہائش کی دو اقسام پیش کر رہا ہے:

پائیدار رہائش (Permanent Residency):

فیس: 8 لاکھ سعودی ریال (تقریباً 2 لاکھ 13 ہزار امریکی ڈالر)

مدت: تاحیات (One-time fee)

قابلِ تجدید رہائش (Renewable Residency):

فیس: 1 لاکھ سعودی ریال سالانہ (تقریباً 26,700 امریکی ڈالر)

مدت: ہر سال تجدید کی جا سکتی ہے

پریمیم رہائش حاصل کرنے والے افراد کو کن سہولتوں کا حق ہوگا؟

کفیل کی ضرورت مکمل طور پر ختم

ملک میں آزادانہ رہائش اور آمد و رفت

مکہ، مدینہ اور سرحدی علاقوں کے علاوہ دیگر شہروں میں جائیداد کی خریداری کی اجازت

اپنا کاروبار یا ملازمت کرنے کی مکمل آزادی

بیوی اور بچوں کی کفالت کا اختیار

ویزے کے بغیر ملک میں آمد و رفت کی سہولت

یہ بھی پڑھیں: روس کا چین، سعودی اور ملائشیا کے شہریوں کیلئے فری ویزا سہولت کا اعلان

بینکنگ، طبی اور تعلیمی سہولتوں تک براہِ راست رسائی

رقم بیرونِ ملک منتقل کرنے کی اجازت

تاہم، پریمیم رہائش رکھنے والوں کو سعودی شہریت یا ووٹ دینے کا حق نہیں ہوگا۔

درخواست دینے کی شرائط:

عمر کم از کم 21 سال

درست پاسپورٹ ہونا ضروری

مجرمانہ ریکارڈ نہ ہو

طبی لحاظ سے فٹ ہو

سعودی عرب میں قانونی داخلہ حاصل کیا ہو

مستحکم آمدنی یا سرمایہ کی دستاویزات فراہم کرے

درخواست دینے کا طریقہ کار:

سعودی حکومت کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں: pr.gov.saنیا اکاؤنٹ بنائیں

درخواست فارم پُر کریں

ضروری دستاویزات (پاسپورٹ، بینک اسٹیٹمنٹ، طبی رپورٹ) اپلوڈ کریں

فیس ادا کریں اور تصدیقی عمل مکمل ہونے کا انتظار کریں

فیصلہ عام طور پر 1 سے 3 ماہ کے اندر جاری کر دیا جاتا ہے

سعودی حکومت کے مطابق یہ اسکیم Vision 2030 کا حصہ ہے، جس کا مقصد معیشت میں تنوع لانا، غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور ہنرمند افراد کو سعودی عرب میں ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

اگر آپ بھی سعودی عرب میں بغیر کفیل کے نئی زندگی شروع کرنا چاہتے ہیں، تو یہ آپ کے لیے ایک سنہری موقع ہو سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *