اپنے قریب ترین علاقے میں ملازمت ڈھونڈنا اب مزید آسان ہوگیا

اپنے قریب ترین علاقے میں ملازمت ڈھونڈنا اب مزید آسان ہوگیا

میٹا کی جانب سے فیس بک میں ایک نیا فیچر شامل کیا جا رہا ہے جس سے لوگوں کے لیے ملازمتوں کی تلاش مزید آسان ہو جائے گی۔

درحقیقت یہ فیس بک کا نیا نہیں بلکہ پرانا فیچر ہے، جو 2017 میں متعارف کرایا گیا تھا مگر 2022 میں اسے بند کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب یہ فیچر دوبارہ فیس بک کا حصہ بننے جا رہا ہے۔

یہ فیچر لوکل جابز کے نام سے فیس بک کے مارکیٹ پلیس سیکشن میں ایک الگ ٹیب کی صورت میں دستیاب ہوگا۔ میٹا کے مطابق یہ فیچر متعلقہ گروپس اور بزنس پیجز میں بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

ملازمتوں کے یہ مواقع 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے دستیاب ہوں گے، اور صارفین کو فیس بک کی گائیڈ لائنز پر عمل کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نوکری کے لئے سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد تیاری کر لیں، بڑی خوشخبری

فیس بک صارفین براہ راست پلیٹ فارم پر نوکریوں کے لیے اپلائی کر سکیں گے یا فیس بک میسنجر کے ذریعے کمپنیوں سے رابطہ کر سکیں گے۔

میٹا کا کہنا ہے کہ کمپنی ہمیشہ لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کی کوشش کرتی ہے، اور اب یہ فیچر مقامی سطح پر افراد اور چھوٹے کاروباروں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ابتدائی طور پر یہ فیچر امریکا میں متعارف کرایا جا رہا ہے، جبکہ کمپنی کے مطابق آئندہ چند مہینوں میں اسے دیگر ممالک میں بھی توسیع دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بے روزگاری کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ, سرکاری نوکری خواب بن گئی

Related Articles