پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کے لئے بڑی خبر

پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کے لئے بڑی خبر

ایران ایئر نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ایئر لائن نے مشہد سے لاہور کے درمیان پرواز کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران ایئر لاہور کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی، پروازوں کا باقاعدہ آغاز 29 اکتوبر سے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز بھی ہوچکا ہے جو کہ سیاحت کے شعبے کے لیے بے پناہ امکانات رکھتا ہے،  دونوں ممالک کی تہذیب و ثقافت اور تاریخی رشتوں کا ایک اشتراک رہا ہے، جو انہیں ایک دوسرے کے علاقوں سے آنے والوں کے لیے پرکشش مقامات بناتے ہیں۔

 ایران کے مقدس مقامات کی زیارتیں اب پاکستانی مسافروں کے لیے زیادہ آسان ہوں گی، جبکہ ایرانیوں کو پاکستانی شہر کراچی، لاہور اور اسلام آباد تک آسانی سے رسائی حاصل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : کفیل کی شرط ختم! سعودی عرب میں مستقل رہائش حاصل کرنے کا نیا قانون نافذ

دوسری جانب پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سیرین ایئر کو 2 ہفتے کیلئے مشروط فلائٹ آپریشن کی اجازت دیدی گئی، ایئرلائن جدہ سے مسافروں کو واپس لائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ سیرین ایئر اجازت صرف جدہ میں پھنسے مسافروں کو وطن واپس لانے کیلئے دی گئی ہے، سیرین ایئر جدہ میں پھنسے طیارے کو بھی وطن لاسکے گی، سیرین ایئر کو ملک سے بیرون ملک فلائٹ آپریشن کی اجازت نہیں ہوگی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریگولیٹری قوانین کی خلاف ورزی پر سیرین ایئر کا ایئر آپریٹرز سرٹیفکیٹ معطل کیا تھا۔

سی اے اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ایک بھی قابل پرواز طیارہ نہ ہونے پر سیرین ایئر کا فضائی آپریشن معطل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا چین، سعودی اور ملائشیا کے شہریوں کیلئے فری ویزا سہولت کا اعلان

سیرین ایئر انتظامیہ کا موقف ہے کہ ہمارا ایک جہاز سعودی عرب میں پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے گراؤنڈ ہے سعودی عرب میں پھنسے مسافروں کو واپس لانے کی اجازت دی جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *