میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا نصاب تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا نصاب تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے لیے نیا نصاب فوری طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

بورڈ کے مطابق پرانا نصاب ختم کر دیا گیا ہے اور جامع نصاب 2024 نافذ العمل ہو گیا ہے۔ تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نیا نصاب فیڈرل بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ سے حاصل کر کے فوری طور پر نافذ کریں۔

وفاقی تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ نیا نصاب جدید تقاضوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے جو طلبہ کی علمی اور ذہنی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنے گا۔

نیا نصاب فیڈرل بورڈ سے منسلک ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں یکساں طور پر لاگو کیا جائے گا، جبکہ تمام منسلک اسکولوں اور کالجوں کو اس پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان : پولیس ٹریننگ سکول پر حملہ کرنیوالے 6 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید

دوسری جانب فیڈرل بورڈ نے پاکستان میں میٹرک، انٹر طلباء کے لیے نیا گریڈنگ فارمولا جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیا گریڈنگ سسٹم 2026 سے ایس ایس سی امتحانات پر لاگو ہوگا، ایف اے، ایف ایس سی کے لیے فارمولا 2027 سے نافذ العمل ہوگا۔
96 تا 100 فیصد نمبر لینے والے طلبا کو ’اے پلس پلس‘ گریڈ ملے گا۔ 91 تا 95 فیصد نمبر پر ’اے پلس‘ گریڈ دیا جائے گا۔

اسی طرح 86 تا 90 فیصد نمبر لینے والوں کے لیے ’اے‘ گریڈ مقرر کیے گئے ہیں، 81 تا 85 فیصد کے لیے ’بی پلس پلس‘ اور 76 تا 80 فیصد کے لیے ’بی پلس پلس‘ گریڈ مقرر کیے گئے ہیں۔

فیڈرل بورڈ کے گریڈنگ سسٹم کے مطابق 71 تا 75 فیصد نمبر پر ’بی گریڈ‘ دیے جائیں گے، 61 تا 70 فیصد کے لیے ’سی پلس‘ اور 51 تا 60 فیصد کے لیے سی گریڈ مقرر ہوگا۔

40 تا 50 فیصد نمبر پر ’ڈی‘ گریڈ (ایمرجنگ) اور 40 فیصد سے کم نمبر لینے والے طلبا (ان گریڈڈ) قرار پائیں گے، اگر شرائط پوری کریں تو ناکام طلبا دوبارہ امتحان دینے کے اہل ہوں گے۔

Related Articles