کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی گئی، نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا، حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین سے وصولی اکتوبر کے بلوں میں کی جائے گی، سی پی پی اے نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 19 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔

واضح رہے کہ 29 ستمبر کو نیپرا نے ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مرغی کے گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے، عوام کی پہنچ سے باہر

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ڈسکوز کے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت مکمل ہوگئی۔

نیپرا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ عوامی سماعت میں سی پی پی اے جی کے عہدے دار، بزنس کمیونٹی، وزارت توانائی کے نمائندوں، صحافی حضرات اور عوام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگائی بے قابو ! گھی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ

سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی، اس کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہو گا۔

دوسری جانب حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 25لاکھ سے زائد گھریلو صارفین کے اگست کے بجلی بلز معاف کردیئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *