تحریک انصاف کا پروپیگنڈا کچھ نہ کر سکا, پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کا مستقل رکن منتخب

تحریک انصاف کا پروپیگنڈا کچھ نہ کر سکا, پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کا مستقل رکن منتخب

پاکستان 2026 سے 2028 تک کی مدت کے لیے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوگیا ہے۔ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ پاکستان کو بھاری اکثریت سے انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا انتخاب عالمی انسانی حقوق کے فریم ورک کو مضبوط بنانے میں اس کی شاندار اسناد اور فعال شراکت کا اعتراف ہے۔ اسحاق ڈار نے اقوامِ متحدہ کے تمام رکن ممالک کا حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان TRUCE کی بنیاد پر بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں 2026 سے 2028 تک رکن منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کونسل کا رکن منتخب ہونا اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مؤثر اور بھرپور کردار کا عکاس ہے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان دنیا بھر میں انسانی حقوق کے فروغ اور سر بلندی کے لیے کونسل میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو پھر کرارا جواب، عالمی دہشتگرد قرار دیدیا

اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کیا ہے؟

اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (United Nations Human Rights Council – UNHRC) اقوامِ متحدہ کا ایک بین الحکومتی ادارہ ہے جو دنیا بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے کام کرتا ہے۔

یہ ادارہ 2006 میں قائم کیا گیا تھا اور اس کے 47 رکن ممالک ہوتے ہیں، جنہیں جنرل اسمبلی کی جانب سے تین سال کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔ کونسل کا مرکز جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں واقع ہے۔

کونسل کا بنیادی مقصد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نگرانی، متاثرہ ممالک کے لیے سفارشات تیار کرنا، اور عالمی سطح پر انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ ادارہ مختلف ممالک میں انسانی حقوق کی صورتحال کا باقاعدہ جائزہ بھی لیتا ہے جسے “یونیورسل پیریوڈک ریویو” کہا جاتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *