کرم : افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کی بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج کی مؤثرجوابی کارروائی، متعدد پوسٹیں و ٹینک تباہ

کرم : افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کی بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج کی مؤثرجوابی کارروائی، متعدد پوسٹیں و ٹینک تباہ

ضلع کُرم میں سرحد پار افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی ، پاک فوج نے برقت  مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے طالبان کی متعدد چوکیوں کو نقصان پہنچایا اور کئی مورچوں کو آگ و خون میں نہلا دیا۔

پاک فوج کی مؤثر کارروائی پر فتنہ الخوارج اہم کمانڈر کی ہلاکت کی اطلاعات ، سیکیورٹی ذرائع

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  پاک فوج نے ایک گھنٹے کے دوران چوتھی ٹینک پوزیشن شمشاد پوسٹ تباہ کر دی ہے ،  فتنہ الخوارج اور طالبان کے کارندے شدید گھبراہٹ میں پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے،  پاک فوج کی اس اہم کارروائی میں فتنہ الخوارج کے ایک اہم کمانڈر کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

 سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ایک ٹینک کے بھی پرخچے اڑا دیئے اور انہیں گھٹنے ٹیکنے اور فرار ہونے پر مجبور کردیا۔

افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ اور ٹینک تباہ

پاک فوج نے کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ اور ٹینک تباہ کر دیے ، ایک اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی ، طالبان اپنی متعدد لاشیں چھوڑ کر فرارہوگے ۔

پاک فوج نے  انتہائی مہارت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے دوران طالبان کے چلتے ٹینک کو تباہ کر دیا۔ اس تباہ کیے گئے ٹینک کی ایک اور فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی قوم کے بہادر سپوتوں نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر بلااشتعال حملوں کا مؤثر جواب دیا ہے، پاک افغان سرحد کےساتھ پاکستان پر بلااشتعال حملے کے بعد پاک فوج کی طرف سے سرحدپر بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا تھا ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کی جانب سے بلا اشتعال حملہ کیا گیا، پاک فوج نے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا، پاک افغان سرحد کےساتھ پاکستان پر بلااشتعال حملے کے بعد مصدقہ اطلاعات کے مطابق 200 سے زائد افغان طالبان اور خارجی مارےگئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *