پاک فوج نے مہمند میں بروقت کارروائی کرکے تشکیل میں آنیوالے 30 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو فتنہ الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور کردیا، افغان طالبان کی فتنہ الخوارج کی مدد سے ایک بڑی تشکیل مہمند بھیجنے کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی ، پاک فوج کی بروقت کارروائی سے تشکیل میں شامل 30 خوارجی جہنم واصل کردیا۔
بریکنگ 🚨🚨
پاک فوج کی مہمند میں بروقت کارروائی ۔۔۔ تشکیل میں آنے والے 30 خوارج جہنم واصل ۔۔۔ پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو فتنہ الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور کردیا pic.twitter.com/YDiy4EdQ5b
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تشکیل بھیجنے کا مقصد مہمند کے سرحدی علاقہ ترکمان زئی سے دراندازی کے ذریعے دہشتگردی پھیلانا تھا، یہ در اندازی پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں کی ہزیمت کا بدلہ لینے کی ناکام کوشش تھی، آپریشن اس وقت بھی جاری ہے اور مزید خوارجین کے جہنم واصل ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ادھر قندھار ضلع سپین بولدک کے اہم فوجی اورتاریخی قرار گاہ کنڈک کو پاک فضایہ نے ہیٹ کرکے مکمل طور تباہ کردیا ۔
پاک فوج نے چمن کے علاقے سپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 50 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان طالبان کا سپن بولدک میں بہیمانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا اور پاکستانی افواج نے مؤثر جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ، افغان فورسز نے چمن میں سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس پر پاکستان نے مؤثر جواب دیا۔