صدر مملکت سے فیلڈ مارشل کی ملاقات، افغان صورتحال سمیت دیگر اُمور پر تبادلہ خیال

صدر مملکت سے فیلڈ مارشل کی ملاقات، افغان صورتحال سمیت دیگر اُمور پر تبادلہ خیال

صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے  ایوان صدر میں ملاقات کی، ملاقات میں افغانستان کی صورتحال، اندرونی اور بیرونی سلامتی کے اُمور پر تبادلہ خیال ہوا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدرمملکت کو افغانستان کی سرحد پر جاری کارروائیوں سے آگاہ کیا، فیلڈ مارشل نے افغان جارحیت کے خلاف مسلح افواج کی کارروائیوں کے حوالے سے بھی بتایا۔

یہ بھی پڑھیں :بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں افغان طالبان کے حملے ناکام، درجنوں فنتہ الہندوستان اور خوارج دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

صدر مملکت آصف زرداری نے مسلح افواج کی تیاریوں، صلاحیتیوں، بہادری اور جذبے پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور مسلح افواج کی جانب سے چوکس رہنے کو بھی سراہا جبکہ دوران گفتگو افغان سرحد پر حملے ناکام بنانے، ملک کے دفاع کیلئے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی بھی تعریف کی۔

صدر زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔

editor

Related Articles