یوٹیوب میں بڑا اپڈیٹ، اب ایپ کے اندر چیٹ بھی ممکن

یوٹیوب میں بڑا اپڈیٹ، اب ایپ کے اندر چیٹ بھی ممکن

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے آزمائشی مرحلے کے بعد اپنا نیا اِن ایپ میسجنگ فیچر صارفین کے لیے متعارف کرانا شروع کر دیا ہے۔

اس نئے فیچر کا مقصد صارفین کو یوٹیوب ایپ کے اندر ہی ویڈیوز، شارٹس اور لائیو اسٹریمز پر براہ راست گفتگو اور تبادلہ خیال کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

نئے نظام کے تحت یوٹیوب ایپ کے اوپری دائیں کونے میں ایک نیا میسج آئیکن شامل کیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے دوستوں اور دیگر افراد کے ساتھ ویڈیوز شیئر کرنے کے ساتھ ون ٹو ون چیٹ بھی کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :میٹا کا بڑا اقدام، مصنوعی ذہانت سےجنگی ہیلمٹ تیار

تاہم صارفین کی پرائیویسی اور تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے یوٹیوب نے اس فیچر میں ایک دعوتی نظام شامل کیا ہے۔ کسی بھی شخص کے ساتھ چیٹ شروع کرنے سے پہلے اسے ایک دعوتی لنک بھیجنا ضروری ہوگا۔

یہ دعوتی لنک سات دن تک فعال رہے گا اور اسے واٹس ایپ یا دیگر چیٹنگ ایپس کے ذریعے بھی شیئر کیا جا سکے گا۔ کمپنی کے مطابق اس نظام کا مقصد غیرضروری رابطوں سے بچتے ہوئے دوستوں اور خاندان کے افراد کے درمیان رابطے کو آسان بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :26 ہزار نوری سال دورناسا کی نئی دریافت نے سائنسدانوں کا تجسس بڑھا دیا

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اس فیچر کی آزمائش کے دوران صارفین کی جانب سے اسے مثبت ردعمل ملا اور بڑی تعداد میں لوگوں نے پلیٹ فارم کے اندر چیٹ کی سہولت کی خواہش ظاہر کی۔

واضح رہے کہ یوٹیوب اس سے قبل بھی 2019 تک ایک میسجنگ سروس فراہم کرتا تھا، جسے بعد میں ختم کر دیا گیا تھا۔نئے فیچر میں جب کوئی صارف دعوتی لنک کھولے گا تو اسے ’’الاؤ میسجنگ‘‘ یا ’’ناٹ ناؤ‘‘کا آپشن دیا جائے گا۔ اسی وجہ سے یہ فیچر ایک مکمل سوشل میڈیا چیٹ پلیٹ فارم کے بجائے بنیادی طور پر ویڈیوز شیئر کرنے اور ان پر گفتگو کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles