سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر سرگرم بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کاجعلی اکاؤنٹ “اسلام آباد پوسٹ” کو مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
مذکورہ اکاؤنٹ پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا، گمراہ کن معلومات اور غیر مصدقہ دعوے پھیلانے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔،اکاؤنٹ مختلف قومی اور علاقائی معاملات پر متنازع مواد شائع کرتا رہا اور اسے معلوماتی جنگ کا حصہ قرار دیا جاتا تھا ،اکائونٹ سے پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا کیا جاتا تھا۔
اکاؤنٹ کے خلاف متعدد شکایات اور نگرانی کے بعد پلیٹ فارم انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے اسے مستقل طور پر معطل کر دیا۔ اکاؤنٹ کی بندش کو جعلی خبروں اور منظم آن لائن پروپیگنڈے کے خلاف ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے جعلی شناختوں اور گمراہ کن معلومات پھیلانے والے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں آن لائن ماحول کو زیادہ شفاف اور قابلِ اعتماد بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔