قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے پاکستان کے بڑے مالیاتی اسکینڈلز میں سے ایک کے مبینہ ماسٹر مائنڈ قیصر اقبال کو گرفتار کر لیا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق ملزم قیصر اقبال، جو محکمہ مواصلات و تعمیرات میں کلرک کے طور پر ملازم تھا اور بعد ازاں ہیڈ کلرک کے عہدے پر ترقی پا گیا پر الزام ہے کہ اس نے جعلی بلز اور چیکس تیار کر کے سرکاری فنڈز میں اربوں روپے کی خو ردبرد کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں :کوہستان کرپشن اسکینڈل : 9 ملزمان نے نیب کو پلی بارگین کیلئے درخواستیں دے دیں

