پاکستان اور مصر کا بحری اور صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،بلیو اکانومی کو فروغ دینے کا عزم

پاکستان اور مصر کا بحری اور صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،بلیو اکانومی کو فروغ دینے کا عزم

پاکستان اور مصر نے بحری اور صنعتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور بلیو اکانومی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یہ اتفاق وفاقی وزیر برائے بحری امور اور پاکستان میں تعینات مصری سفیر کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف منصوبوں پر گفتگو کی اور بحری و صنعتی شعبے میں شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی معاونت سے بین الاقوامی سرمایہ کاری اور شراکت داری کے نئے مواقع پیدا کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور نے افریقہ، وسطی ایشیا اور مصر میں “پاکستان ہاؤسزقائم کرنے کی تجویز پیش کی جن کا مقصد پاکستانی مصنوعات کی نمائش، سرمایہ کاری کے فروغ اور تجارتی تعلقات میں اضافہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ کے سربراہان نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے

مصری سفیر نے سویز کینال کے فری زون کے کامیاب تجربات پاکستان کے ساتھ شیئر کرنے اور بحری شعبے میں تکنیکی تعاون بڑھانے کی پیشکش کی۔

انہوں نے پاکستانی برآمدات کے معیار اور مسابقت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مصر پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت میں اضافے کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

ایس آئی ایف سی کے حکام کے مطابق پاکستان اپنے بحری اور صنعتی شعبے کو بین الاقوامی مارکیٹس میں وسعت دینے کے لیے سرگرم عمل ہے تاکہ خطے میں اقتصادی شراکت داری کے نئے در وا کیے جا سکیں۔

editor

Related Articles