اے ٹی ایم کے استعمال سے پہلے یہ ایک کام ضرور کریں اور نقصان سے بچیں

اے ٹی ایم کے استعمال سے پہلے یہ ایک کام ضرور کریں اور نقصان سے بچیں

اے ٹی ایم مشینوں کے بڑھتے ہوئے استعمال نے عوام کو رقوم نکالنے اور منتقلی میں بے حد سہولت فراہم کی ہے مگر کبھی کبھار یہی سہولت پریشانی کا باعث بھی بن جاتی ہے۔

ایسا زیادہ تر اس وقت ہوتا ہے جب صارف رقم نکالنے کی کوشش کرتا ہے مگر کیش مشین میں پھنس جاتا ہے یا اکاؤنٹ سے رقم منہا ہو جاتی ہے لیکن ہاتھ نہیں آتی۔

ماہرین کے مطابق اگر اے ٹی ایم سے رقم نکلتے وقت کوئی تکنیکی خرابی یا نیٹ ورک کا مسئلہ پیش آ جائے تو گھبراہٹ کے بجائے صبر سے کام لیں۔

پہلے چند منٹ انتظار کریں کیونکہ اکثر اوقات یہ عارضی مسئلہ ہوتا ہے اور چند لمحوں بعد نظام درست ہو جانے پر رقم خود بخود باہر آ جاتی ہے۔ اس دوران 10 سے 15 منٹ انتظار کرنا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
اگر رقم نہ نکلے اور بینک بیلنس میں کٹوتی ظاہر ہو جائے تو سب سے پہلے ٹرانزیکشن سلپ سنبھال کر رکھیں یہ رسید شکایت درج کرانے میں بنیادی ثبوت کے طور پر کام آتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :خبردار ! کہیں آپکے اے ٹی ایم کارڈ کا پن یہ تو نہیں ؟ فوراً بدل لیں

اس کے بعد فوری طور پر بینک کے کسٹمر سروس سینٹر پر رابطہ کریں یا قریبی برانچ جا کر شکایت درج کرائیں بینک حکام کے مطابق زیادہ تر صورتوں میں رقم 24 گھنٹوں کے اندر دوبارہ صارف کے اکاؤنٹ میں واپس جمع کر دی جاتی ہے۔

تاہم اگر ایسا نہ ہو تو تحریری درخواست کے ذریعے شکایت درج کرائیں بینک کی تکنیکی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد رقم  7 دن کے اندر واپس کر دی جاتی ہے۔

بینکنگ ماہرین کا مشورہ ہے کہ اے ٹی ایم استعمال کرتے وقت ہمیشہ مشین کے اردگرد کے ماحول کا جائزہ لیں اگر مشین کی سکرین پر کوئی غیر معمولی پیغام یا مشکوک علامت ظاہر ہو تو رقم نکالنے سے گریز کریں۔

بہتر یہی ہے کہ بینک کے اندر نصب اے ٹی ایم مشین استعمال کی جائے تاکہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں فوری مدد حاصل ہو سکے یہ چند سادہ احتیاطی تدابیر نہ صرف آپ کو ممکنہ مالی نقصان سے بچا سکتی ہیں بلکہ اے ٹی ایم کے استعمال کو مزید محفوظ اور پراعتماد بنا دیتی ہیں۔

editor

Related Articles