نیپرا نے ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ منظور کر دیا

نیپرا  نے ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ منظور کر دیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ منظور کر دیا ہے، جس کے بعد صارفین کو آئندہ بجلی کے بلوں میں مزید اضافہ برداشت کرنا ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1.42 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے،یہ اضافہ فروری 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت منظور کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق اپریل 2026 کے بلوں میں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ ملک بھر کے تمام صارفین پر لاگو ہوگا، جن میں کے الیکٹرک کے صارفین بھی شامل ہیں تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کو اس اضافے سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس سے قبل جنوری میں بھی بجلی کے نرخ بڑھائے گئے تھے، جس کے بعد گھریلو اور کمرشل صارفین پر مالی دباؤ میں مزید اضافہ ہوا ہے، ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کے تسلسل نے پہلے ہی صارفین کے بجٹ کو متاثر کر رکھا ہے۔

بار بار قیمتوں میں اضافہ بجلی کے بلوں کو عام صارف کے لیے مزید مہنگا بنا رہا ہے، جس کے اثرات مہنگائی کی مجموعی صورتحال پر بھی پڑ رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *