پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے بڑی خبر آگئی

پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے بڑی خبر آگئی

پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے بڑی خبر آگئی، پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی نے ملازمین کو بڑی آفر کردی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی، نجکاری کمیشن، اسٹیٹ لائف انشورنس اور ریٹائرڈ ملازمین کے نمائندوں کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں قومی ایئرلائن کی نجکاری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور میڈیکل سہولتوں کے معاملات پر غور کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران میڈیکل سہولتوں کے معاملے پر ہولڈنگ کمپنی اور ریٹائرڈ ملازمین کے درمیان کوئی اتفاق نہ ہو سکا۔

ہولڈنگ کمپنی نے ریٹائرڈ ملازمین کو اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے ذریعے میڈیکل سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کی ، تاہم ریٹائرڈ ملازمین کے نمائندوں نے انشورنس کمپنی سے تحریری پیشکش طلب کر لی۔

یہ بھی پڑھیں : ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ذرائع نے کہا کہ میڈیکل سروسز پر ڈیڈلاک برقرار رہنے کے باعث قومی ایئرلائن کی نجکاری کی بولی 30 اکتوبر سے بڑھا کر 17 نومبر تک مؤخر کر دی گئی ہے۔

اجلاس میں ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل کے علاوہ پنشن کا معاملہ بھی زیر غور آیا، ہولڈنگ کمپنی کے حکام نے ریٹائرڈ ملازمین کے نمائندوں سے آئندہ اجلاس تک مہلت طلب کی۔

یہ بھی پڑھیں : ہانگ کانگ میں طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا، 2 افراد ہلاک

دوسری جانب پیپلز یونٹی، ایئر لیگ اور ساسا یونینز نے اجلاس میں شرکت نہ دینے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *