ہانگ کانگ میں طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا، 2 افراد ہلاک

ہانگ کانگ میں طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا، 2 افراد ہلاک

ہانگ کانگ کے ہوائی اڈے پر ایک کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر موجود ایک گاڑی سے ٹکرا کر سمندر میں جا گرا، جس کے نتیجے میں گراؤنڈ عملے کے 2ارکان جان کی بازی ہار گئے۔

بوئنگ 744 کارگو طیارہ متحدہ عرب امارات سے ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا تھا، جو ہوائی مال برداری کے لحاظ سے دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی میڈیا کی تصاویر اور براہِ راست ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کا درمیانی حصہ جزوی طور پر پانی میں ڈوب گیا جبکہ طیارے کے ڈھانچے میں بڑی دراڑیں پڑی ہیں اور ایمرجنسی ایویکوایشن سلائیڈ بھی کھلی ہوئی ہے۔

ہانگ کانگ کے سول ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، طیارہ ’لینڈنگ کے بعد شمالی رن وے سے ہٹ گیا اور سمندر میں جا گرا ، یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 3:50 بجے  پیش آیا، جس کے بعد طیارے کی ناک پانی کے اوپر تھی جبکہ اس کی دم ٹوٹ کر الگ ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : چینی جے-16 طیارے نے جدید ’غیرملکی‘ اسٹیلتھ طیاروں کو بھاگنے پرمجبور کردیا

طیارے کے چاروں عملے کے ارکان کو بچا کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دو گراؤنڈ اسٹاف کے ارکان حادثے سے متاثر ہو کر سمندر میں جا گرے ۔

حکام کے مطابق طیارہ رن وے پر موجود ایک گاڑی سے ٹکرا گیا، جو بعد میں سمندر میں جا گری ، گاڑی میں موجود 30 سالہ شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرا 41 سالہ شخص ہسپتال منتقل کیے جانے کے بعد جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

برطانوی میڈیا کے  مطابق حادثے کے بعد شمالی رن وے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہے۔

ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس بیورو کے ترجمان نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن اتھارٹی حادثے کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *