شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری

شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری

شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔

کراچی میں نادرا کا سب سے بڑا میگا سینٹر قائم کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرلیے گئے، ٹی ایم سی کے ساتھ معاہدے کے تحت نادرا گلبرگ ٹاؤن میں میگا سینٹر قائم کرے گا۔

میگا سینٹر ہفتے میں 6 دن چوبیس گھنٹے خدمات فراہم کرے گا جس میں پاسپورٹ، تھیلیسمیا ٹیسٹ، اسلحہ لائسنس اور بزرگ شہریوں کے لیے الگ کاؤنٹرز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نئے دفاتر، سینکڑوں نوکریاں ! نادرا کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

سینٹرل ڈسٹرکٹ کا نادرا زونل دفتر بھی اسی عمارت میں بنایا جائے گا۔

میگا سینٹر میں مرکزی ایئر کنڈیشننگ سسٹم اور یہاں آنے والے شہریوں کے لئے کشادہ انتظار گاہ جیسی سہولیات موجود ہوں گی۔

عائشہ منزل، سخی حسن، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، ایف بی ایریا، لیاقت آباد کے شہری میگا سینٹر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

یہ اقدام کراچی میں شناختی اور دیگر سرکاری خدمات کی فراہمی کو تیز اور آسان بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے،  میگا سینٹر کی بدولت شہریوں کو طویل انتظار سے نجات ملے گی اور وہ اپنی درخواستیں جلد از جلد مکمل کر سکیں گے۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے نہ صرف سہولت میں اضافہ ہوگا بلکہ شہر کے مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں کی تعداد میں بھی کمی آئے گی، جس سے خدمات کا معیار اور عوامی اطمینان بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ازدواجی حیثیت اپ ڈیٹ کرانے کیلئے نادرا نے ہدایات جاری کردیں

مزید برآں، یہ سینٹر مستقبل میں دیگر جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھی تیار کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو تمام ضروری خدمات ایک جگہ پر میسر ہوں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *