یشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک بھر میں اپنے دفاتر کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت مختلف شہروں میں نئی جگہوں پر دفاتر قائم کیے جائیں گے۔
اس توسیعی منصوبے کے تحت نادرا میں بڑی تعداد میں بھرتیوں کی بھی منظوری متوقع ہے، جس سے ملک کے ہزاروں نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق نادرا بڑی تعداد میں بھرتیوں کے لیےمتعدد پلاٹس خریدے گی جہاں ان بھرتی ملازمین کے لیے دفاتر قائم کیے جائیں گے، کراچی کے پانچ اضلاع اور اندرون سندھ کے 9 اضلاع کے لیے 200 جونیئر ایگزیکٹیو ڈیٹا انٹری اپریٹر بھرتی کرے گی۔
نادرا میں بھرتیوں کے لیے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ، عمر کی حتمی حد 25 برس اور واک ان انٹرویو 3 نومبر سے شروع ہوں گے۔
سندھ کے 11 دیگر اضلاع جن میں پلاٹس خریدے جائیں گے، ان میں میرپور خاص، میرپور ساکرو، کوٹری، مٹیاری، چھاچھرو، جھڈو، میرپور ٹھورو، ٹنڈو الہیار، جامشورو، ٹھٹہ اور سجاول شامل ہیں۔
نادرا کے اس فیصلے سے نہ صرف ادارے کی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ بے روزگار نوجوانوں کے لیے سرکاری ملازمت کے دروازے بھی کھلیں گے۔
ملازمت کے خواہشمند افراد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ نادرا کی ویب سائٹ اور سرکاری ذرائع سے بھرتی سے متعلق تمام معلومات حاصل کرتے رہیں تاکہ موقع کا بروقت فائدہ اٹھایا جا سکے۔