اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ، گاڑیوں کی ٹرانسفر کا عمل اب ہوا آسان

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ، گاڑیوں کی ٹرانسفر کا عمل اب ہوا آسان

پاکستان میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی کا پیچیدہ اور وقت طلب عمل اب ختم ہونے جا رہا ہے۔

 ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ اسلام آباد نے ایک جدید سہولت متعارف کرائی ہے جس کے تحت اوورسیز پاکستانی پاک آئی ڈی (Pak-ID) موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی بائیو میٹرک تصدیق کروا کر گاڑی کی ملکیت آسانی سے منتقل کر سکتے ہیں۔

سابقہ نظام کی مشکلات

گزشتہ نظام میں اوورسیز پاکستانیوں کو اپنی گاڑی فروخت کرنے کے بعد پاکستان میں ملکیت کی منتقلی کے لیے کئی پیچیدہ مراحل سے گزرنا پڑتا تھا،  ان میں سب سے پہلا قدم پاکستان ایمبیسی میں جا کر بائیو میٹرک تصدیق کروانا ہوتا تھا۔ اس کے بعد یہ دستاویز وزارتِ خارجہ میں تصدیق (Attestation) کے لیے بھیجنی پڑتی تھی، جو کہ ایک دقت طلب اور محنت طلب عمل تھا۔

ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم کے مطابق یہ پورا عمل نہ صرف مشکل تھا بلکہ بہت زیادہ وقت طلب تھا، جس کی وجہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی گاڑیاں فروخت کرنے میں مشکلات کا شکار ہوتے اور بعض اوقات مجبوراً کم قیمت پر گاڑیاں فروخت کرنا پڑتیں۔

یہ بھی پڑھیں : نئی ہونڈا سٹی ایسپائر ایس اب پاکستان میں ! قیمت نے سب کو حیران کردیا

پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے نئی سہولت

اب اس پورے عمل کو ڈیجیٹلایز کر دیا گیا ہے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو اس عمل میں آسانی ہو اور وہ بغیر کسی دقت کے گاڑی کی ملکیت منتقل کر سکیں ، اب اوورسیز پاکستانی پاک آئی ڈی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے گھر بیٹھے اپنی بائیو میٹرک تصدیق کروا سکتے ہیں۔

یہ بائیو میٹرک تصدیق صرف چند منٹوں میں مکمل ہو جاتی ہے اور اس کے بعد گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کا عمل آسانی سے مکمل کیا جا سکتا ہے۔

بائیو میٹرک تصدیق کیسے کریں؟

اوورسیز پاکستانی اپنے موبائل فون پر پاک آئی ڈی ایپ انسٹال کریں، پھر اپنی انگلیوں کے نشان درج کر کے بائیو میٹرک تصدیق مکمل کریں،  یہ تصدیق پاکستان نادرا کے سرورز سے منسلک ہوتی ہے، جس سے ملکیت کی منتقلی کا عمل محفوظ اور قابل اعتماد ہو جاتا ہے۔

گاڑی خریدنے والے حضرات کے لیے بھی لازم  ہے کہ وہ سیلر کی بائیو میٹرک تصدیق شدہ ٹرانسفر لیٹر رکھیں تاکہ منتقلی کے عمل میں کوئی دقت پیش نہ آئے۔

سہولت کے  فوائد

 اب اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان آکر یا پاکستان ایمبیسی کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں، بائیو میٹرک تصدیق گھر بیٹھے ہو جائے گی۔

سفری اخراجات اور دیگر دستاویزی مراحل سے چھٹکارا ملے گا۔

 ملکیت کی منتقلی کا عمل تیز اور سہل ہو جائے گا، جس سے گاڑیوں کی فروخت اور خریداری میں آسانی ہوگی۔

 پیچیدہ نظام کی وجہ سے جو کم قیمت پر گاڑیاں بیچی جاتی تھیں، اب اس عمل کی آسانی سے اوورسیز پاکستانی اپنی گاڑیاں بہتر قیمت پر فروخت کر سکیں گے۔

حکومتی وژن 

یہ ڈیجیٹل سہولت پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کے اقدامات کا حصہ ہے جس کا مقصد ملکی سرکاری خدمات کو زیادہ شفاف، آسان اور عوام دوست بنانا ہے۔

پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے یہ سہولت نہ صرف اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مددگار ثابت ہوگی بلکہ مستقبل میں دیگر سرکاری خدمات میں بھی ایسے ہی جدید اقدامات دیکھنے کو ملیں گے۔

 حکام نے یقین دلایا ہے کہ وہ اس نظام کو مسلسل اپڈیٹ اور بہتر کرتے رہیں گے تاکہ ہر شہری کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہونڈا اٹلس نے 2026 کے نئے جدید ماڈلز متعارف کروا دیے

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی کا آسان اور ڈیجیٹل عمل ایک خوش آئند تبدیلی ہے،  اس سے نہ صرف ان کی مشکلات میں کمی آئے گی بلکہ ملکی معیشت میں بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اب گاڑیوں کی خرید و فروخت میں آسانی اور شفافیت یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *