سیکشن آفیسر (ایف آر) محمد یونس کے دستخط سے جاری مراسلے میں اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ضلعی اکاؤنٹس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا عمل 31 اکتوبر تک مکمل کیا جائے۔
یہ سرکلر تمام انتظامی سیکریٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ماتحت محکموں کے سربراہان کو بھی بھیجا گیا ہے۔
اس کے علاوہ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، گورنر اور وزیراعلیٰ کے دفاتر کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے ایک نہایت ہی خوش آئند اقدام ہے، جو نہ صرف اُن کے معاشی بوجھ کو کم کرے گا بلکہ آنے والے دنوں میں اُن کی مالی ضروریات کو بھی بہتر انداز میں پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
وقت سے پہلے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی جہاں عوامی فلاح و بہبود کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے اور پنجاب حکومت کی جانب سے اپنے ملازمین کے ساتھ تعاون اور احساس کا ایک مثبت پیغام قرار دیا جارہا ہے۔